20 اکتوبر، 2020، 5:56 PM
Journalist ID: 1917
News ID: 84082142
T T
0 Persons
ایران یوکرائنی طیارہ حادثے کے متاثرین کے حقوق کی پامالی کی کوشش نہیں کرتا ہے

تہران، ارنا- نائب ایرانی وزیر خارجہ برائے قانونی اور بین الاقوامی امور نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی یوکرائن کے طیارہ حادثے کی تفصیلات چھپانے اور متاثرین  اور لواحقین کے حقوق کی پامالی کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار "محسن بہاروند" نے ایران اور یوکرائن کے درمیان یوکرائنی طیارے حادثے سے متعلق مذاکرات کے دوسرے دور کے موقع پر حادثے کے لواحقین اور اہل خانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کبھی بھی یوکرائن کے طیارہ حادثے کی تفصیلات چھپانے اور متاثرین  اور لواحقین کے حقوق کی پامالی کرنے کی کوشش نہیں کرتا ہے۔

بہاروند نے کہا کہ ایرانی محکمہ خارجہ، متعلقہ اداروں اور تنظیموں سے تعاون کیساتھ اس حادثے کے متاثرین کے حقوق کے حصول کیلئے اپنی بھر پور کوشش کرے گا۔

انہوں نے حادثے کے متاثرین اور لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات کی یقین دہانی کرائی کہ حادثے کے عدالتی عمل سے متاثرہ افراد کے اہل خانہ کو آگاہ کرنے اور حادثے کے بارے میں ممکنہ سوالات اور ابہام کے جوابات کیلئے متاثرہ افراد کے اہل خانہ اور ملک کے عدالتی حکام کے درمیان اجلاس کے انعقاد کا سنجیدگی سے تعاقب کریں گے۔

 واضح رہے کہ یوکرائنی طیارے حادثے سے متعلق مذاکرات کے دوسرے دور کا تہران میں انعقاد کیا گیا جس میں محسن بہاروند اور نائب یوکرائنی وزیر خارجہ "یوگنی ینین" نے وفود کی قیادت کی۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ 8 جنوری 2020ء کو ایران کی جانب سے عراق میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملے ختم ہونے کے کچھ گھنٹے بعد یوکرین کا طیارہ ایران کے امام خمینی ائیرپورٹ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا جس میں سوار 167 مسافر اور 9 عملے جاں بحق ہوگئے تھے۔

ایرانی مسلح افواج اندرونی تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچیں کہ میزائل انسانی غلطی کی وجہ سے فائر ہوا جس کے نتیجے میں یوکرائنی طیارہ تباہ ہوا، اور معصوم لوگ جاں بحق ہوگئے۔

**9467

ہمیں اس ٹوئٹر لینک پر فالو کیجئے. IrnaUrdu@

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .